راغب سرجانی
راغب سرجانی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1964ء (عمر 59–60 سال)[1] محافظہ غربیہ |
شہریت | مصر |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ قاہرہ |
پیشہ | مصنف ، واعظ |
پیشہ ورانہ زبان | عربی [2]، انگریزی |
ملازمت | جامعہ قاہرہ |
درستی - ترمیم |
ڈاکٹر راغب سرجانی حنفی (1964ء) ایک بلند پایہ مسلمان محقق اور مورخ ہیں۔ اسلامی تاریخ کی سب سے بڑی ویب گاہ قصۃ اسلام (Islam story) کے نگران اعلی ہیں۔ جو دنیا کی پانچ بڑی زبانوں میں اسلامی تاریخ کو پیش کرتی ہے۔ اس کے علاوہ قاہرہ یونیورسٹی کے میڈیکل کالج میں طب کے استاد ہیں۔مصر کے ایک علاقے محلۃ الکبری میں 1964 میں پیدا ہوئے۔[3]
تعلیم[ترمیم]
1988ء میں جامعہ قاہرہ کے میڈیکل کالج سے امتیازی نمبروں سے پاس ہوئے۔ 1991ء میں قرآن مجید حفظ کیا۔ اس کے بعد جامعہ قاہرہ سے ماسٹر اور1998ء ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ موصوف عالمی اتحاد برائے علمائے مسلمین کے بھی رکن ہیں۔[4]
تصانیف[ترمیم]
ان کی اب تک 56 سے زائد تصانیف عربی زبان میں شایع ہو چکی ہیں۔[5] جو متعدد عالمی زبانوں جیسا کہ فرانسیسی، ہسپانوی، پرتگالی، انڈونیشین، چینی، روسی، ترکی اور فارسی میں ترجمہ ہو چکی ہیں۔
چند تصانیف:
- (عربی عنوان) قصة الأندلس من الفتح إلى السقوط (انڈونیشین ترجمہ: Bangkit dan runtuhnya Andalusia) جس میں اسلامی اندلس کی پوری تاریخ بیان کی گئی ہے فتح سے لے کر زوال تک۔
- (عربی عنوان) قصة التتار من البداية إلى عين جالوت ؛ جس میں دارالاسلام پر منگول حملے اور فتوحات کی تاریخ بیان کی گئی ہے جس میں جنگ عین جالوت میں مصریوں نے ہلاکو خان کو روک کر شکست دی۔
اعزازات[ترمیم]
2007ء میں سعودی حکومت نے '' نبی رحمت کا تعارف'' کے عنوان سے منعقد ہونے والے مقابلے میں ان کی کتاب'' الرحمۃ فی حیاۃ الرسول '' کو اول آنے پر اعزاز سے نوازا۔
ان کی کتاب'' ماذا قدم المسلمون للعالم'' کو مبارک ایوارڈ[6] نیز انڈونیشیا کی طرف سے 2014ء کی بہترین مترجم کتاب کا ایوارڈ دیا گیا۔ یہ کتاب عنقریب اردو میں ''مسلمانوں نے دنیا کو کیا دیا ''کے عنوان مترجم ہو کر آنے والی ہے۔
حوالہ جات[ترمیم]
- ↑ BnF catalogue général — اخذ شدہ بتاریخ: 31 مارچ 2017 — مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — ناشر: فرانس کا قومی کتب خانہ
- ↑ http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb166292067 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ https://www.islamstory.com/ar/cat/619/dr-ragheb-al-sergany-home
- ↑ https://www.islamstory.com/ar/cat/619/dr-ragheb-al-sergany-home
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 16 مارچ 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اپریل 2019
- ↑ https://www.islamstory.com/