شیخ محمد درویش

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
شیخ محمد درویش
معلومات شخصیت

شیخ درویش محمد بن قاسم سلسلہ چشتیہ کی اہم لڑی سے تعلق رکھتے ہیں۔

نام و نسب[ترمیم]

شیخ درویش محمد کے والد کا نام شیخ قاسم ہے۔ بعض شجرہ جات میں محمد درویش بھی لکھا ملتا ہے۔

سلسلہ بیعت[ترمیم]

شیخ درویش سلسلہ چشتیہ نظامیہ میں شیخ فتح اللہ اودھی سے بیعت تھے۔ آپ نے سلسلہ چشتیہ قادریہ اور سہروردیہ میں سید بڈھن بھڑائچی سے بیعت تھے۔ اور ان کے خلیفہ بھی تھے۔ یہ شیخ عبد القدوس گنگوہی کے پیرو مرشد تھے۔[1]

تین واسطے[ترمیم]

مصنف گلزار ابرار کے مطابق سلسلہ چشتیہ میں درویش محمد بن قاسم شیخ سعد اللہ بدایونی کے مرید و خلیفہ تھے اور اپنے والد کے پیر و مرشد شیخ فتح اللہ اودھی کے بھی مرید وخلیفہ تھے۔ شیخ فتح اللہ کو شیخ صدر الدین شہاب قریشی سے خرقہ خلافت ملا تھا اور انھیں اپنے پیرو مرشد شیخ نصیر الدین محمود چراغ دہلوی سے خرقہ خلافت ملا تھا۔ القصہ درویش محمد بن قاسم تین واسطوں سے شیخ نصیر الدین محمود چراغ دہلوی تک پہنچتا ہے۔[2]

وفات[ترمیم]

درویش محمد بن قاسم 16 محرم 896ھ بمطابق 29 نومبر 1490ء کو اس دارفانی سے رخصت ہوئے۔ آپ کا مزار شریف فیض آباد ہندوستان میں مرجع خاص و عام ہے،

حوالہ جات[ترمیم]

  1. تاریخ اولیاء،ابو الاسفارعلی محمد بلخی،صفحہ266،نورانی کتب خانہ قصہ خوانی بازار پشاور
  2. گلزار ابرار محمد غوثی شطاری،صفحہ 580،سید احمد شہید اکیڈمی لاہور