مندرجات کا رخ کریں

موتمر عالم اسلامی (ورلڈ مسلم کانگریس)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

1926ء میں ’’موتمر عالمِ اسلامی ‘‘ شاہ عبد العزیز ابن سعود کی دعوت پر مکہ معظمہ میں منعقد ہوئی ۔ انڈونیشیا سے عمر شوکرو ، ہندوستان سے مولانا محمد علی جوہر ، مولانا شوکت علی ، مفتی کفایت اللہ ، علامہ سید سلیمان ندوی ، فلسطین سے مفتی اعظم امین الحسینی ، لبنان سے علامہ رشید رضا و الحاج شیخ اسماعیل ، ترکی سے ثروت بے اور دیگر اکابرین شریک ہوئے ۔ معتمرِ عالم اسلامی کا مقصد مسلمان ممالک کے درمیان اتحاد و اتفاق اور مسلمان ممالک میں بسنے والے لوگوں کی فلاح قرار پایا ۔ 1931ء میں مفتی اعظم فلسطین کی دعوت پر دوسری کانفرنس فلسطین میں منعقد ہوئی اور تیسری کانفرنس 1949ء میں علامہ شبیر احمد عثمانی و دیگر عمائدین کی دعوت پر کراچی میں منعقد ہوئی ۔ چوتھی کانفرنس بھی 1951ء میں کراچی میں منعقد ہوئی ۔ بعد میں یہ کانفرنسیں 1964ء میں بغداد، 1965ء میں صومالیہ ، 1967ء میں اومان میں منعقد کی گئیں