مہرانو پناہ گاہ برائے جنگلی حیات

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مہرانو پناہ گاہ برائے جنگلی حیات
Mehrano Wildlife Sanctuary
مہرانو کی پناہ گاہ
مقامکوٹ ڈیجی، خيرپور
رقبہ700 acre (280 ha)

مہرانو پناہ گاہ برائے جنگلی حیات (Mehranu Wildlife Sanctuary) پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور میں واقع ہے جو ایک کچے کا جنگل ہے جسے محکمہ جنگلی حیات سندھ کی توثیق کے ساتھ ریاست خیرپور کے تالپور میر شاہی خاندان نے نجی طور پر محفوظ کیا ہے۔ یہ زرعی زمین، جنگل اور شکار کے علاقے پر مشتمل ہے اور مختلف نباتات اور حیوانات کا گھر ہے۔ [1]

مہرانو جنگل تقریبا 4,000 بڑے جانوروں کا گھر ہے، جن میں بلیک بک، جنگلی ہرن اور جنگلی سور شامل ہیں۔[2] مزید برآں جنگل کی جھیل میں مقامی اور سائبیریا اور یورپ کے ہجرت کرنے والے پرندے پائے جاتے ہیں۔ یہاں پر جنگلی سؤر دیکھنے کے لیے سیاحوں کے لیے ایک مخصوص جگہ ہے۔ شاہی گھرانے کے سربراہ میر علی مراد خان تالپور دوم نے گیدڑ اور جنگلی سؤر، جو ملحقہ کسانوں اور ان کے خاندانوں کے لیے ایک جان لیوا خطرہ بن جاتے ہیں جب سؤروں کی آبادی جنگل کے لیے بہت زیادہ ہو جاتی ہے، کے سالانہ شکار کے علاوہ تمام شکار پر پابندی عائد کردی ہے۔ مہرانو محفوظ علاقے کی سرحد صحرائے چولستان کے ساتھ لگتی ہے۔

حوالا جات[ترمیم]

  1. Abubaker Shaikh (October 11, 2022)۔ "'مہرانو': شکار گاہ سے پناہ گاہ تک کا سفر"۔ Dawn News Television 
  2. Rina Saeed۔ "Mehrano: A Forest Fit for a Prince"۔ Wildlife of Pakistan۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 جون 2016