ویکیپیڈیا:تختہ مشق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اردوکی ابتدا اور مختلف نظریات: اردو کی ابتدا و آغاز کے بارے میں کئی مختلف نظریات ملتے ہیں۔ ان مشہور نظریات میں ایک بات مشترک ہے کہ: اردو کی ابتدا کی بنیادغزنوی دور میں برصغیر پاک و ہند میں مسلمان فاتحین کی آمد سے ہوئی اور اردو زبان کا آغاز مسلمان فاتحین کی ہند میں آمد اور مقامی لوگوں سے میل جول اور مقامی زبان پر اثرات و تاثر سے ہوا،جس کے نتیجے میںایک نئی زبان معرض وجود میں آئی جو بعد میں اردو کہلائی۔یہ فاتحین پنجاب،سندھ،دکن سمیت کئی شہروں میں آکر بس گئے تھے،اِس نسبت سے مختلف محققین نے مختلف شہروں کو اردو کی ابتدا کے ساتھ منسوب کیا ہے۔تاہم زیادہ وزنی بات یہ ہے کہ اردوکی ابتدا پنجاب سے ہوئی۔ہم اسی نظریے کو آگے بیان کریں گے۔یہ نظریہ پروفیسر محمود شیرانی کاہے۔ان کے استدلال کا حاصل یہ ہے کہ غزنوی دور میں، جو ایک سو ستر سال تک حاوی ہے، ایسی بین الاقوامی زبان ظہور پذیر ہو سکتی ہے۔ اردو چونکہ پنجاب میں بنی، اس لیے ضروری ہے کہ وہ یا تو موجودہ پنجابی کے مماثل ہو یا اس کے قریب ترہو۔جب ہم اردو اور پنجابی کا تقابل کرتےہیں تو ہمیں دونوں زبانوں میں حیرت انگیز حد تک الفاظ،تذکیر تانیث ،مفردات وغیرہ میں مماثلت نظر آتی ہے